بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلبہ کا دوسرے روز بھی احتجاج ،دھرنا دیکر کینال روڈ کو بند کر دیا

منگل 3 نومبر 2015 17:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 نومبر۔2015ء) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلبہ نے اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی احتجاج کیا اور دھرنا دیتے ہوئے کینال روڈ کو بند کر دیا ،احتجاج میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شدید نعرے بازی کی ، احتجاج کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

تفصیلات کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلبہ نے دوسرے روز بھی احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیکر کر کینال روڈ کو بند کر دیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی صورتحال پر قابو پانے کیلئے موقع پر پہنچ گئی ۔

مظاہرین کی جانب سے کینال روڈ بلاک ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے ، کئی گھنٹے تک تک سڑک بلاک ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ لاہور کیمپس کا بہاالدین زکریا یونیورسٹی سے الحاق ختم کرنے سے طلبہ کے مستقبل تاریک ہو جائیں گے اس لئے یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔مظاہرین نے کہا کہ یونیورسٹی غیر قانونی تھی تو انہیں انتظامیہ کی طرف سے پہلے کیوں نہیں بتایا گیا۔ داخلے کے وقت کہا کیمپس قانونی ہے اور اسے یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے منظوری دے رکھی ہے۔ اب ہمارے مستقبل کا ذمہ دار کون ہو گا۔

متعلقہ عنوان :