چمن، صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی اصغرخان اچکزئی کی زیر صدارت جرگہ کمیٹی کا اجلاس

قلعہ عبداللہ و چمن میں امن وامان کی مخدوش وخراب صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 3 نومبر 2015 23:12

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 نومبر۔2015ء) ضلع قلعہ عبداللہ باالخصوص چمن میں امن وامان کی مخدوش وخراب صورتحال اور انکی تدراک کیلئے قائم جرگہ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی اصغرخان اچکزئی منعقد ہوا اجلاس میں حافظ محمد یوسف ،مولانا محمد حنیف ،صحبت خان اچکزئی ،حاجی بہرام خان اچکزئی ،حاجی فیض اللہ خان نورزئی ،ملک عبدالخالق غیبزئی ،حاجی شیر خان کاکوزئی ،حاجی عبدالباری اچکزئی ،حاجی خان محمد اچکزئی اور چیئرمین صلاح الدین اچکزئی نے شرکت کی جرگے نے اتفاق رائے سے حکومت اور انتظامیہ سے سختی سے مطالبہ کیا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ اور امن وامان کی بحالی انکی فرائض منصبی میں شامل ہے اور عوام کی عزت وابرو جان ومال کی تحفظ انکی ذمہ داری ہے شہر میں قتل ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے اجلاس میں سختی سے مطالبہ کیاگیا کہ امن وامان کی بحالی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کمیٹی حکومتی اور انتظامی سطح پر اعلیٰ اور ذمہ دار حکام سے جلد ملاقات میں درپیش مشکلات اور غیریقینی صورتحال ان پر واضح کریگی اور باالمشافہ حقیقی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کریگی تسلی بخش اقدامات نہ اٹھانے کی صورت میں جرگہ چمن کے غیور عوام کے ساتھ ملکر امن وامان کی بحالی کیلئے ہرراست قدم اٹھانے کاحق محفوظ رکھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :