بیچلرز ڈگری پروگرام میں داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ کل جامعہ سندھ جامشورو اور لاڑکانہ، دادو، بھٹ شاہ، ٹھٹہ، لاڑ کیمپس بدین اور میرپورخاص میں ہوگا

جمعہ 6 نومبر 2015 22:36

حیدرآباد6نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔6 نومبر۔2015ء) جامعہ سندھ جامشورو میں بیچلرز ڈگری پروگرام میں داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ08 نومبر کو جامعہ سندھ جامشورو اور اس کے کیمپسز لاڑکانہ، دادو، بھٹ شاہ، ٹھٹہ، لاڑ کیمپس بدین اور میرپورخاص میں ایک ہی وقت منعقد ہوگا، پری انٹری ٹیسٹ کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ڈائریکٹر ایڈمیشن کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں فی میل امیدواروں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے تحت تمام فی میل امیدواروں کے امتحانی مراکز انسٹیٹیوٹ آف بایولاجی (سیٹ نمبر01 سے 780 تک)، انسٹیٹیوٹ آف بایوکیمسٹری (سیٹ نمبر781 سے1510تک)، انسٹیٹیوٹ آف بایوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ (سیٹ نمبر1511 سے 1980 تک)، انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر (سیٹ نمبر1981 سے2490تک) جبکہ ڈپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈی (سیٹ نمبر 2491 سے 3026 تک) مخصوص کیے گئے ہیں فی میل امیدواروں کے ساتھ آنے والے والدین کے لیے پارکنگ اور انتظار گاہ کا انتظام سید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فی میل امیدوار کے لیے پوائنٹ بسیں سندھ یونیورسٹی اسٹیشن روڈ سے ہوکر سید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول سے امتحانی مراکز تک پہنچیں گی۔ فی میل امیدوار کے لیے ہیلپ ڈیسک انسٹیٹیوٹ آف انگلش اینڈ لٹریچر کی عمارت کے سامنے قائم کیا گیا ہے جبکہ میل امیدواروں کے امتحانی مراکز آرٹس فیکلٹی بلڈنگ (سیٹ نمبر3501 سے 9290 تک) اور آرٹس فیکلٹی کے سامنے قائم کیے گئے پنڈال میں (سیٹ نمبر9291 سے 15855 تک) میں قائم کیئے گئے ہیں میل امیدواروں کے لیے تین ہیلپ ڈیسک شہید محترمہ بینظیر بھٹو کنوینشن سینٹر کے سامنے آرٹس فیکلٹی کے مین گیٹ (کینٹین کی طرف اور آرٹس فیکلٹی بلڈنگ کے اکنامکس شعبے کے برابر قائم کیے گئے ہیں میل امیدواروں کے ساتھ آنے والے والدین اور دوستوں کے لیے انتظار گاہ کا انتظام مادر ملت فاطمہ جناح گرلزجمنازیم میں کیا گیا ہے، جبکہ کار پارکنگ کا انتظام سندھ یونیورسٹی ڈسپینسری کے پیچھے رکھا گیا ہے۔

میل امیدواروں کی پوائنٹ بسیں سندھالاجی کے روڈ سے داخل ہونگی۔ جبکہ انٹری ٹیسٹ میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ و سپورٹنگ اسٹاف کی پوائنٹ بسیں باب الاسلام گیٹ سے داخل ہوکر وائس چانسلر روڈ سے ہوتے ہوئے انسٹیٹیوٹ آف فزکس سے امتحانی مراکز کی طرف داخل ہونگی جبکہ اسٹاف کے لیے پارکنگ کا انتظام سینٹرل لائبریری کے پیچھے اور ٹین کلاس رومز کے سامنے کیا گیا ہے ڈائریکٹر ایڈمیشن کی جانب سے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ ایڈمٹ کارڈ ضرور لائیں بغیر ایڈمٹ کارڈ کے کسی بھی امیدوار کو انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامئے کے مطابق امیدوار اپنے ساتھ موبائل فون، پرس اور کتابیں ہرگز نہ لائیں سندھ یونیورسٹی ٹرانسپورٹ سیکشن کی جانب سے امیدواروں کو جامشورو لانے کے لیے پوائنٹ بسیں قاسم آباد، نسیم نگر، لطیف آباد نمبر 5 اور 7، ایگریکلچر کمپلیکس، اولڈ کیمپس، مارکیٹ، ہوٹل سٹی گیٹ اور جامشورو پھاٹک سے صبح ساڑھے7 بجے روانہ ہونگی دوسری جانب انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈزائین کے انچارج ڈائریکٹر کے مطابق وہ امیدوار جو بیچلرز آف فائن آرٹ، ٹیکسٹائل ڈزائین، کمیونیکیشن ڈیزائن اور آرٹ ہسٹری میں داخلے کے خواہشمند ہیں، ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 8 نومبر کو بیچلرز ڈگری پروگرام میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ دینے کے بعد 9 نومبر کو صبح 9 بجے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں داخلے کے لیے رجحان ٹیسٹ میں ضرور شرکت کریں رجحان ٹیسٹ میں شرکت کے لیے امیدواروں کو تمام مٹیریل بھی مہیا کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :