اپنی جان کی قربانی دیکر عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنا ئیں گے ،وزیر داخلہ بلوچستان میر سر فراز بگٹی

جمعہ 6 نومبر 2015 23:00

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 نومبر۔2015ء) وزیر داخلہ بلوچستان میر سر فراز بگٹی نے کہا کہ اپنی جان کی قربانی دیکر عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنا دینگے یہ بات یقینی ہے کہ ماضی کی طرح کرائم میں حکومت یا ان کے ادارے حصہ دار نہیں کوئٹہ سے بچوں کی اغواء اور ڈاکٹر خالدشاہ پر حملے اور ڈارگٹ کلنک کا نو ٹس لے لیا ہیں کچھ عرصے سے بد امنی میں اضافہ ہو ا ہے اس حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا ہے اراکین اسمبلی بحث کے دوران ہمیں اپنے حلقے سے متعلق صورتحال نہیں بلکہ آمن امان کی بہتری کیلئے تجاویز دیں اسمبلی اجلا س کے دوران مختلف ارکان اسمبلی کی جانب سے اٹھائیں گئے پوائنٹ آف ارڈ ر کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ بد امنی کے حالیہ لہر کے حوالے سے ہم نے نوٹس لیا ہے ایک بات یقینی ہے کہ موجو دہ کرائم میں ماضی کی طرح سٹیٹ یا حکومت کے ادارے حصہ دار نہیں اسمبلی میں امن امان پر بحث ضرور ہونی چاہئے اراکین اسمبلی بحث کے دوران ہمیں تجاویز دے کہ نام نہاد قوم پرستی یا مذہب کے نام پر جاری دہشتگردی اور آرگنائز کرائم کا کس طرح تھو ڑ نکالے ارباب کرم خان روڈ سے جو بچے اغواء ہوئے ہیں فورسز اور ایجنسیاں ان کی بازیابی کیلئے کو شش کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں نسلی بنیادوں پر جو دہشتگردی ہو تی رہی ہم نے حکمت عملی طے کر کے اس پر قابو پا یا اس وقت ایک نئے آئی جی نے چارج سنھبالا ہے اس کی کا کر دگی کے حوالے سے ہم سب کو علم ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خالد شاہ کو ٹارگٹ کلنگ سمیت تمام واقعات سے متلعق اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیاہے جہاں ہم اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کرینگے ہم اپنی جان کی بازی لگا کر لوگوں کو تحفظ فراہم کرینگے اس سے پہلے منظور کا کڑ نے پوائنٹ آف آرڈر پر کہا کہ ارباب کرم خان روڈ سے 3بچے اغواء ہوئے ہیں جن کی والدین بڑے پریشان ہے وزیر داخلہ اس حوالے سے اقدامات اٹھائیں آغا رضا نے کہا کہ ارباب کرم خان روڈ ہی پر آج فائرنگ ہوئی جس میں ایک شخص ہلا ک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے جعفر مندوخیل نے کہا کہ کچھ عرصے کیلئے حالات ٹھیک ہوئے ہیں لیکن اب پھر بدامنی نے سراٹھالیا ہے سنیئر ڈاکٹر خالد شاہ کو اغواء کرنے کی کوشش ناکامی پر زخمی کیا گیا یہ صورتحال حکومت کیلئے درست نہیں اس کا سنجیدگی سے نو ٹس لینا چاہئے زمر ک اچکزئی نے کہا کہ قلعہ عبداﷲ میں اغواء برائے تاوان کا سلسلہ شروع ہو ا ہے کلی حرمزئی سے نوجوان کو اغواء کیا گیا انہوں نے کہا کہ دولنگی میں ایک بچہ بورنگ میں گر گیا انتظامیہ نے اس کو نکالنے کیلئے ان کے والدین کی کوئی مدد نہیں کی گئی ثناء اﷲ زہری نے کہا کہ ڈاکٹر خالدشاہ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے ماجد آبڑو پر بھی حملہ ہو ا خوش قسمتی سے وہ بچ گئے وزیر داخلہ جومحنت سے کام کر رہے ہیں ان کے جان کو بھی خطرہ ہے لیکن انہیں چاہئے کہ امن امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں ڈاکٹر حامد اچکزئی نے کہا کہ محکمہ داخلہ نے ماضی میں ڈاکٹر وں کے ساتھ ان کے تحفظ کے حوالے سے جو وعدے کیئے تھے وہ نھبائیں دولنگی میں جو بچہ بورنگ میں گر کر جاں بحق ہوا اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے پو چھ گچھ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :