چین اور تائیوان کے رہنماؤں کے درمیان سنگاپور میں 60 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار ملاقات
ہفتہ 7 نومبر 2015 20:38
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 نومبر۔2015ء) چین اور تائیوان کے رہنماؤں کے درمیان سنگاپور میں 60 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار ملاقات ہوئی ہے۔تائیوان کے صدر ما ینگ یو اور چینی صدر شی جن پنگ نے ملاقات کے آغاز سے قبل ایک دوسرے سے مصافحہ کیا جسے بڑے پیمانے پر ایک علامت کے طور پر دیکھاگیا چین کے خیال میں تائیوان ان سے جدا ہونے والا صوبہ ہے جو ایک دن واپس جڑ جائے گا تاہم تائیوان میں بہت سے لوگ اسے آزادی کے طور پر دیکھتے ہیں اور انھیں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش بھی ہے۔
ایک پر تعیش ہوٹل میں شروع ہونے والی اس ملاقات میں ما ینگ نے کہاکہ دونوں فریقین کو ایک دوسرے کی اقدار اور زندگی گزارنے کے طریقوں کی عزت کرنی چاہیے۔دوسری جانب چینی صدر نے اپنے ہم منصب سے کہا کہ ہم ایک خاندان ہیں۔(جاری ہے)
شی جن پنگ نے کہاکہ آبنائے تائیوان کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات نے پانیوں کے دونوں جانب تعلقات میں ایک تاریخی باب کا آغاز کیا اور تاریخ اس دن کو یاد رکھے گی۔
ما ینگ نے اس ملاقات کو دوستانہ اور مثبت کہا ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان کوئی بڑا سمجھوتہ یا معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔انھوں نے کہا کہ جنوبی چین کے متنازع سمندری حدود جو حال ہی میں خطے کے لیے باعث تشویش رہا ہے کے موضوع پر بات نہیں کی جائے گی۔تاہم شی جن پنگ نے نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور میں خطاب کے دوران اس مسلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ تنازعوں کو پر امن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.