دھنیا کی بہتر پیداوارکیلئے آبپاشی میں احتیاط برتنے کی ہدایتن
اتوار 8 نومبر 2015 16:52
فیصل آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء)محکمہ زراعت نے دھنیا کی بہتر پیداوارکیلئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار آبپاشی کے سلسلہ میں خصوصی طور پر اس امر کا خیال رکھیں کہ کھیلیاں پانی میں ہرگز نہ ڈوبنے پائیں کیونکہ اس سے دھنیا کی پیداوار بری طرح متاثر ہو سکتی ہے ۔
(جاری ہے)
محکمہ کے ترجما ن نے اتوار کے روز یہاں بتایاکہ اگر فصل کی بوائی وتر میں کی گئی ہو تو فصل کے اگنے کے بعد 15 سے 20روز تک پانی نہ دیاجائے اور جب پودے 4سے 5انچ بڑے ہو جائیں تو ان کی چھدرائی کردی جائے ۔
انہوں نے کہاکہ پودے کا فاصلہ 9سے12 انچ تک رکھنے سے پودے اچھی طرح نشو ونما پاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دو سے تین مرتبہ گوڈی کر کے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پودے موٴثر انداز میں زمین سے اپنی غذا حاصل کرکے بہتر پرورش پا سکتے ہیں۔ انہوں نے دھنیا کی کٹائی کے بعد زمین کی زرخیزی کو مد نظر رکھتے ہوئے نائٹروجنی کھاد ڈالنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ فصل کی بڑھوتری تیز کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.