عراقی کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی کو نائب صدر بنانے کی ایرانی تجویز مسترد
پیر 9 نومبر 2015 12:12
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے ایران کی جانب سے سابق وزیراعظم نوری المالکی کو نائب صدر کا عہدہ سونپے جانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم فیلق القدس کے سربراہ جنر قاسم سلیمانی نے وزیراعظم العبادی سے کہا تھا کہ وہ سابق وزیراعظم نوری المالکی کو نائب صدر جمہوریہ کا عہدہ سونپ دیں ،تاہم حیدر العبادی نے ان کی یہ تجویز مسترد کردی ہے۔
خیال رہے کہ ایران کی جانب سے عراقی وزیراعظم کو یہ تجویز ایک ایسے وقت میں دی گئی تھی جب ملک میں نئے سیاسی اتحاد وجود میں آ رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم العبادی پارلیمنٹ میں اپنی حمایت میں اضافے کے لیے اہل سنت مسلک کے پارلیمانی بلاک، کرد جماعتوں اور اہل تشیع پر مشتمل ایک نیا سیاسی الائنس تشکیل دینا چاہتے ہیں جب کہ سابق وزیراعظم المالکی اس کے مخالف ایک دوسرے اتحاد کی تشکیل کے لیے کوشاں ہیں۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.