عمران خان نے آج پارلیمنٹ ہاؤس آکر پارلیمنٹ کو اعزاز دیا ہے ،ان کا رویہ قابل افسوس تھا‘ تحریک انصاف سردار ایاز صادق کے خلاف الیکشن ہارنے کے بعد دھاندلی کے الزامات لگانے کی بجائے پارلیمنٹ اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کام کرے‘ علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر سرکاری تعطیل نہ کرنے کا اعلان درست ہے‘ قوم اس دن زیادہ کام کرکے علامہ اقبال کی روح کو خوش کرے
مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
پیر 9 نومبر 2015 14:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج پارلیمنٹ ہاؤس آکر پارلیمنٹ کو اعزاز دیا ہے تاہم ان کا رویہ قابل افسوس تھا‘ تحریک انصاف سردار ایاز صادق کے خلاف الیکشن ہارنے کے بعد دھاندلی کے الزامات لگانے کی بجائے پارلیمنٹ اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کام کرے‘ شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر سرکاری تعطیل نہ کرنے کا اعلان درست ہے‘ قوم اس دن زیادہ کام کرکے علامہ اقبال کی روح کو خوش کرے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ آج قومی اسمبلی کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ عمران خان کچھ دیر کے لئے آئے تاہم انہوں نے پارلیمانی روایات کے برعکس کام کیا جب بھی کوئی رکن سپیکر کے الیکشن کے لئے ووٹ پول کرتا ہے تو وہ پریذائیڈنگ آفیسر جو قائمقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی ان سے ہاتھ ضرور ملاتا ہے لیکن عمران خان نے مرتضیٰ جاوید عباسی سے ہاتھ نہ ملا کر نہ صرف پارلیمانی روایات کی خلاف ورزی کی بلکہ اخلاقی طور پر بھی ان کا رویہ مناسب نہیں تھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.