حکومت نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک برھ میں قیام امن کیلئے اقدامات کیے ہیں ، اسلام آباد میں مکانوں کا سروے کرایا گیا ، پولیس کو جدید سہولیات فراہم کی گئیں ، سیف سٹی پراجیکٹ کا دوبارہ آغاز کیا ،اس کے تحت تمام اہم شاہراؤں پر خفیہ کیمرے نصب کیے جارہے ہیں ، حکومتی اقدامات سے جرائم کی شرح کم ہوئی ہے ، اسلام آباد کے داخلی اور خارجی ناکوں کی تعداد کم کی گئی ہے
وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن کا سینیٹ میں سینیٹر ثمینہ عابد کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال
پیر 9 نومبر 2015 21:23
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء ) وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن نے سینیٹ کوآگاہ کیا ہے کہ حکومت نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک برھ میں قیام امن کیلئے اقدامات کیے ہیں ، اسلام آباد میں مکانوں کا سروے کرایا گیا ، پولیس کو جدید سہولیات فراہم کی گئیں ، سیف سٹی پراجیکٹ کا دوبارہ آغاز کیا جس کے تحت ملک کی تمام اہم شاہراؤں پر خفیہ کیمرے نصب کیے جارہے ہیں ۔
حکومتی اقدامات سے جرائم کی شرح کم ہوئی ہے ۔ اسلام آباد کے داخلی اور خارجہ ناکوں کی تعداد کم کی گئی ۔ پیر کو وزیر مملکت ایوان میں سینیٹر ثمینہ عابد کی تحریک پر بحث سمیٹ رہے تھے ۔ بحث میں ثمینہ عابد سمیت ، سسی پلیجو ، خوش بخت شجاعت ، جنرل (ر) عبدالقیوم اور طاہر حسین مشہدی نے حصہ لیا ۔(جاری ہے)
بلیغ الرحمن نے کہا کہ امن وامان کے قیام کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں ، جرائم کی شرح کم کرنے کیلے اور جرائم میں موبائل فونز کے استعمال کو روکنے کیلئے موبائل سموں کو بائیو میٹرک سسٹم پر لایا گیا ۔
اسلام آباد میں مکانوں کا سروے کرایا گیا ۔ ان اقدامات سے جرائم کی شرح کم ہوئی ہے ۔ پولیس کو سہولیات فراہم کی گئیں ، وی آئی پی موومنٹ پر پولیس کی تعیناتی کم کی گئی ۔ سیف سٹی پراجیکٹ دوبارہ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت بڑی شاہراؤں پر خفیہ کیمرے نصب کیے گئے ہیں ۔ چوکوں میں پیشہ ور گداگروں کے خاتمے کیلئے ایک یونٹ مقرر کیا گیا ہے ، اب ٹریفک سنگنلز پر پیشہ ور گداگر دیکھائی نہیں دیتے ۔ شہر میں چیک پوسٹوں کی تعداد کم کردی گئی ہے ۔قبل ازیں بحث میں ثمینہ عابد ، سسی پلیجو ، خوش بخت شجاعت ، جنرل (ر) عبدالقیوم اور طاہر حسین مشہدی نے حصہ لیتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومت اور اس کے ذیلی ادارے امن وامان قائم رکھنے اور جرائم کی شرح کم کرنے میں کامیاب نہیں تو پھر ملک کے باقی شہروں کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ۔ حکومت کی ایک صوبے یا شہر میں آپریشن کی بجائے کرائم کے خاتمہ کیلئے ملک کے تمام صوبوں اور علاقہ میں بلا تخصیص آپریشن کرےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.