چیف الیکشن کمشنر دو ،تین روز میں کراچی آکر اہم اجلاس طلب کریں ،اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے تحفظات کو سنا جائے ، اپوزیشن رہنماء
گر مطالبات نہ سنے گئے تو پھر عوامی احتجاج کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، اسماعیل راہو، ارباب رحیم، مظفر شاہ، شاہ محمد شاہ ودیگر کی میڈیا سے بات چیت
پیر 9 نومبر 2015 22:13
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے وقت نہ دینے پر چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ دو سے تین روز میں کراچی آکر اہم اجلاس طلب کریں جس میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو بلوایا جائے اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے کی جانے والی دھاندلی پر تحفظات دور کئے جائیں اور ان کا ازالہ کیا جائے۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں پولنگ اسٹیشن کے اندر فوج تعینات کی جائے۔ اگر مطالبات نہ سنے گئے تو پھر عوامی احتجاج کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر اسماعیل راہو، مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما مظفر شاہ، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہ محمد شاہ، عوامی اتحاد کے رہنما کریم جتوئی، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے غلام شاہ، شیرازی گروپ کے اسماعیل شاہ شیرازی، مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر راحیلہ مگسی اور دیگر رہنماؤں نے پیر کو صوبائی الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.