شکارپور میں پولیس چوکی پرڈاکووٴں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید ‘ڈاکو پولیس اہلکاروں کا اسلحہ لے کر فرار
منگل 10 نومبر 2015 12:09
شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) شکارپور میں پولیس چوکی پرڈاکووٴں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شکار پور کے علاقے لکھی غلام شاہ کے قریب مسلح ڈاکووٴں نے پولیس چوکی پر دھاوا بول دیا، ڈاکووٴں کی اندھا دھند فائرنگ سے دو اہلکار موقع پر شہید ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق محمود آباد پولیس چوکی پر پانچ مسلح ڈاکووٴں نے کلاشنکوف سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چوکی میں موجود دونوں پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں سول اسپتال شکارپورمنتقل کردی گئیں ہیں۔
ڈاکو فرارہوتے ہوئے شہید اہلکاروں کا اسلحہ بھی لے گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔(جاری ہے)
اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا۔ ڈاکووٴں کی فائرنگ سے شہید اہلکار حاجی محمد میاں چنوں جبکہ غلام رسول نوشہروفیروز کا رہائشی ہے۔ پوسٹ ماٹم کے بعد لاشیں آبائی شہروں میں روانہ کر دی گئیں۔
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال نے شکارپور میں پولیس چیک پوسٹ حملے کا نوٹس لے لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہکاروں کی شہادت پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے شہید اہلکاروں کے ورثاء کو پولیس میں ملازمت اور تنخواہ جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ انکا کہنا تھا پولیس پر حملہ میں ملوث ملزمان جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.