نیپرا نے این ٹی ڈی سی کی بجلی درآمد اور ٹیرف کی درخواست منظور کر لی
منگل 10 نومبر 2015 15:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) نیپرا نے این ٹی ڈی سی کی بجلی درآمد اور ٹیرف کی درخواست منظور کر لی،کاسا منصوبے سے حاصل ہونے والی بجلی کا ٹیرف 9.4سینٹ فی یونٹ ہو گا، تاجکستان سے 1300 میگاواٹ بجلی درآمدکرنے کیلئے پشاور تک 750کلو میٹرطویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق منگل نیپرا نے این ٹی ڈی سی کی بجلی درآمداور ٹیرف کی درخواست منظور کرلی۔
نیپرا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تاجکستان سے پشاور تک 750 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی اور کاسا منصوبے سے 9.4 سینٹ فی یونٹ بجلی درآمد ہو گی۔ نیپرا کے مطابق کاسا منصوبے پر 953 ملین ڈالر لاگت آئے گی اور اس سے بجلی دسمبر 2017ء سے پاکستان کو ملنا شروع ہو گی۔ پاکستان اس منصوبے کیلئے افغانستان کو 1.25 سینٹ فی یونٹ ٹرانزٹ فیس ادا کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.