کراچی، عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے بلدیاتی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں ،سید امجد علی شاہ
منگل 10 نومبر 2015 17:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء عوام دوست اُمیدوار برائے چیئر مین یونین کمیٹی 12گرین ٹاؤن سید امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوامی خدمات ہمارا نصب العین ہے انشا اﷲ عوامی تائید و حمایت کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دینگے منتخب ہوکر علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا ؤں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقے گرین ٹاؤن ،عظیم پورہ ،گولڈن ٹاؤن اور آصف آباد کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی معززین اور مختلف برادری کے سربراہوں اور عوام سے ملاقات میں کیا اس موقع پر مختلف برادریوں کے معززین نے عوام دوست پینل کے اُمیدوار سید امجد علی شاہ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حلقے کے رہائشی عوامی سے عوام دوست پینل کے اُمیدواروں کو کامیاب بنا نے اور 5دسمبر2015ء کو انتخابی نشان (تیر) پر مہر لگانے کی اپیل کی ہے اس موقع پر عوام دوست پینل کی جانب سے یونین کمیٹی 12گرین ٹاؤن کے انتخابی کوارڈینٹر چوہدری غلام رسول اوردیگر موجود تھے سید امجد علی شاہ نے علاقہ معززین اور برادریوں کو سربراہان کا حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ کامیابی کے بعد حلقے میں صفائی وستھرائی ،پانی اور سیوریج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائیگا انہوں نے کہاکہ اب پسند نہ پسند کی بنیاد پر علاقے کو نظر انداز کرنے والوں کا محاسبہ ہوگا انشا اﷲ 5دسمبرکو ترقی اور مسائل سے نجات کا دن ثابت ہوگا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.