چین کا اعلیٰ سطحی عسکری وفد 3 روزہ دورہ پر (کل) پاکستان پہنچے گا ، وفد وزیر اعظم ‘ آرمی چیف اور دیگرعسکری حکام سے ملاقاتیں کریگا
ملاقاتوں میں پاکستان اور چین مابین دفاعی شعبوں میں تعاون کے فروغ ،خطے میں سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی `
منگل 10 نومبر 2015 18:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) چین کا اعلیٰ سطحی عسکری وفد 3 روزہ دورہ پر (کل) بدھ کو پاکستان پہنچے گا۔ وفد کی قیادت سینٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین جنرل فن چنگ لونگ کر رہے ہیں ‘ چین کا فوجی وفد دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم نواز شریف ‘ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا جس میں پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔
ان ملاقاتو ں میں خطے میں سلامتی کی صورتحال اور دیگر امور بھی زیر بحث آئیں گے۔ چین ضرب عضب آپریشن کی کامیابی پر حکومت پاکستان اور فوج کی کارکردگی کی تعریف چکا ہے اور ان ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے امو رپر بھی بات چیت ہو گی۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس سال کے شروع میں بیجنگ کا اہم دورہ کیا تھا جہاں ان کی جنرل فن چنگ لونگ سے خطے میں سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک مابین دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی تھی۔
جنرل فن چنگ لونگ چین کے صوبے ڈینگ ڈونگ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پی ایل اے اور کمیونسٹ پارٹی میں 1969ء میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں 1995ء میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی جبکہ 2002ء میں وہ لیفٹیننٹ جنرل بنائے گئے۔ جولائی 2008ء میں انہیں جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن چین مقرر کیا گیامزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.