نیب پنجاب میں اعلیٰ کرپٹ شخصیات پر ہاتھ ڈالنا چاہتی ہے وزیراعظم اس میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، نوازشریف کو اپوزیشن کی اکثریت کی حمایت حاصل ہونے کے باوجود حکومت نہیں چل رہی، کور کمانڈر کانفرنس میں حکومت کو گورننس بہتر کرنے کے بیان کی حمایت کرتا ہوں، شریف برادران ہمیشہ 2کشتیوں میں سوار رہے، دونوں کی تھپکی خواجہ آصف اور چوہدری نثار کو حاصل ہے،انکم ٹیکس آرڈیننس کو کس قانون کے تحت قومی اسمبلی سے دوباہ پاس کروایاگیا، حکومت قومی خزانے کے ساتھ اسمبلی میں بھی مذاق کر رہی ہے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میں میڈیا سے گفتگو
بدھ 11 نومبر 2015 14:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ نیب پنجاب میں اعلیٰ کرپٹ شخصیات پر ہاتھ ڈالنا چاہتی ہے مگر وزیراعظم نواز شریف اس میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم کو اپوزیشن کی اکثریت کی حمایت حاصل ہونے کے باوجود حکومت نہیں چل رہی، کور کمانڈر کانفرنس میں حکومت کو گورننس بہتر کرنے کے بیان کی حمایت کرتا ہوں، شریف برادران ہمیشہ 2کشتیوں میں سوار رہے، دونوں کی تھپکی خواجہ آصف اور چوہدری نثار کو حاصل ہے،انکم ٹیکس آرڈیننس کو کس قانون کے تحت قومی اسمبلی سے دوباہ پاس کروایاگیا، حکومت قومی خزانے کے ساتھ اسمبلی میں بھی مذاق کر رہی ہے۔
وہ بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔(جاری ہے)
شیخ رشید احمد نے کہا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کااجلاس صرف چار ممبران کی موجودگی میں چلتا رہا، جس پر افسوس ہوا، 8,7دفعہ قومی اسمبلی کا ممبر رہ چکا ہوں مگر آج تک کورم کی نشاندہی نہیں کی، مگر آئندہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے سندھ کی طرح پنجاب میں بھی کرپٹ لوگوں کی فہرست مرتب کرلی ہے اور نیب پنجاب میں اعلیٰ کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالنا چاہتی ہے، مگر وزیراعظم نواز شریف اس میں بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے مگر اس کے باجود ان سے حکومت نہیں چل رہی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کور کمانڈر کانفرنس کی جانب سے حکومت کو گورننس بہتر کرنے کا بیان حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے، اس سے قبل بھی کور کمانڈر کانفرنس حکومت کوگورننس بہتر کرنے کا 2دفعہ کرچکی ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب ہمیشہ 2کشتیوں پر سوار رہے ہیں اور شریف برادران کی چوہدری نثار اور خواجہ آصف دونوں کو تھپکی حاصل ہے، اسی طرح رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی کو بھی شریف برادران کی تھپکی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 6نومبر کو ختم ہو گیا اور نئے سپیکر صاحب نے آتے ہی اس کو دوبارہ پاس کر دیا، بتایا جائے کہ انہوں نے کس قانون کے تحت یہ بل پاس کیا، حکومت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کو کس قانون کے تحت قومی اسمبلی سے دوباہ پاس کروایاگیا، حکومت قومی خزانے کے ساتھ اسمبلی میں بھی مذاق کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کے علاوہ ہرسیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا شادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.