مصر کا سیاحتی شہر شرم الشیخ روسی اور برطانوی سیاحوں کے بغیر ویران ہو جائے گا
بدھ 11 نومبر 2015 17:31
قاہرہ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) ) مصر کا سیاحتی شہر شرم الشیخ روسی اور برطانوی سیاحوں کے بغیر ویران ہو جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شرم الشیخ کے ہوٹلوں، دکانوں اور ریسٹورانوں کے مالکوں اور ٹورسٹ گائڈوں نے کہاکہ روسی اور برطانوی سیاحوں کے بغیر یہ شہر ویران ہو جائے گا۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ 31 اکتوبر کو روسی سیاحوں کو لے جانے والا طیارہ شرم الشیخ کے ائیر پورٹ سے روانہ ہو کر جزیرنما سینائی میں گر گیا تھا جس کے بعد روس نے مصر کے ساتھ فضائی رابطہ منقطع کر دیا گیا اور شرم الشیخ سے روسی سیاحوں کا انخلا جاری ہے۔
شرم الشیخ کے ائیر پورٹ کے ایک اہلکار کے مطابق روسی طیارے کے حادثے سے پہلے ہر روز روس سے کم سے کم 20 طیارے آتے تھے۔ مصر کے سیاحتی ادارے کے مطابق مصر میں آنے والے سیاحوں میں 70 تا 83 فیصد برطانوی اور روسی سیاح تھے۔برطانیہ اور روس کے ساتھ مصر کا فضائی رابطہ منقطع کئے جانے کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر صرف 30 فی صد ہو گئی اور یہ تعداد دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے کیوں کہ دوسرے ممالک کے خوف زدہ سیاح بھی مصر جانے سے انکار کرنے لگے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.