ڈاکٹر طاہر القادری کا ماسٹر رحمت اورامجد بلالی کے بھائی ارشد قادری کے انتقال پر اظہار افسوس
بدھ 11 نومبر 2015 22:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری ،چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین ،ڈاکٹر حسین محی الدین ،خرم نواز گنڈا پور ،جی ایم ملک ،احمد نواز انجم و دیگر نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے بانی رکن ماسٹر رحمت خان اور معروف نعت خوان امجد بلالی کے بھائی محمد ارشد قادری کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ماسٹر رحمت کی تحریک منہاج القرآن کیلئے گرانقدر خدمات ہیں ۔
مرحوم نیک ،صالح اور پرہیز گار انسان تھے ،ماسٹر رحمت خان کی میت 12نومبر کو پاکستان پہنچے گی ،آبائی گاؤں کھاریاں میں سپرد خاک کیا جائے گا،۔مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن خان درانی کی قیادت میں وفد نماز جنازہ میں شرکت کرے گا ۔(جاری ہے)
دریں اثناء ڈاکٹر طاہرا لقادری نے تحریک منہاج القرآن کے رہنماء اور معروف نعت خوان امجد بلالی کے نام تعزیتی پیغام میں انکے بھائی محمد ارشد قادری کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔
محمد ارشد قادری کی نماز جنازہ مرکزی امیرتحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے پڑھائی جبکہ ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک،علامہ غلام ربانی تیمور ،حفیظ الرحمن خان اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.