گزشتہ 5 سالوں کے دوران 82 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو پاکستان آمد کے ویزے جاری کئے گئے
حکومت ملک میں فنی تعلیم کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، بلیغ الرحمان
جمعرات 12 نومبر 2015 14:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) ایوان بالا کو بتایا گیا کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران 82 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو پاکستان آمد کے ویزے جاری کئے گئے ہیں‘ حالیہ سیلابوں سے ملک میں زرعی اراضی کو 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے‘ حکومت ملک میں فنی تعلیم میں اضافے اور بیرون ممالک جانے والے محنت کشوں کی تربیت کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے امسال ملک سے 6 لاکھ سے زائد افراد محنت مزدوری کیلئے عرب ممالک سمیت دیگر ممالک گئے ہیں جن میں زیادہ تعداد مزدوروں کی ہے۔
جمعرات کے روز وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو تحریری طور پر بتایا گیا کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران 82 ہزار سے زائد چین‘ جنوبی کوریا‘ متحدہ عرب امارات‘ ازبکستان اور سوڈان کے باشندوں کو ویزے جاری کئے گئے ہیں اور تمام غیر ملکیوں کا ریکارڈ وزارت داخلہ کے پاس موجود ہے اس موقع پر بتایا گیا کہ چین کے 46 ہزار جنوبی کوریا کے 13 ہزار متحدہ عرب امارات کے 18 ہزار‘ ازبکستان کے ایک ہزار اور سوڈان کے 13402 شہریوں کو پاکستان آنے کے ویزے جاری کےء گئے ہیں جبکہ سعودی عرب سے آنے والون کی تعداد ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔(جاری ہے)
تاہم اس نقصان کے باوجود بھی ملک میں غذائی ضروریات کی کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ سینیٹر راحیلہ مگسی کے سوال کے جواب میں ایوان بالا کو بتایا گیا کہ سندھ کے ضلع ٹنڈو آلہ یار میں کوئی جامعہ یا اس کا ذیلی کیمپس نہیں ہے تاہم قریبی علاقوں میں قائم جامعات میں ضلع ٹنڈوالہ یار کے عوام کو یکساں رسائی حاصل ہے۔
سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے سوال کے جواب میں ایوان کو تحریری طور پر بتایا گیا کہ امسال 6 لاکھ 92 ہزار 67 پیشہ ور افراد اور مزدور بیرون ممالک میں گئے ہیں جس کے مطابق یو اے ای میں 2 لاکھ 47 ہزار 315 افراد‘ بحرین میں 7165 افراد‘ ملائیشیا 15912 افراد‘ عمان 35224 افراد‘ سعودی عرب 3 لاکھ 70 ہزار 637 افراد ملازمت کیلئے گئے ہیں۔ سینیٹر چوہدری تنویر خان کے سوال کے جواب میں وزیر انچارج ریاض حسین پیرزادہ نے بتایا کہ ملک میں پھلوں اور سبزیوں کو محفوظ کرنے کیلئے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سنٹر نے کم لاگت کی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے اس کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا میں محنت کشوں کیلئے توسیع پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت زرعی افسران اور فیلڈ اسسٹنٹ کو پھلوں کے اضافی قدر کے مختلف زاویوں اور پروسیسنگ پر تربیت دی جا رہی ہے۔ سینیٹر چوہدری تنویر خان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر بلیغ الرحمان نے بتایا کہ حکومت ملک میں فنی تعلیم کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ بیرون ممالک جانے والے افراد کو زیادہ سے زیادہ تربیت کے مواقع مل سکیں اور وہاں پر صرف مزدوری کے علاوہ انجینئر اور اعلیٰ عہدوں پر بھی ملازمت اختیار کر سکیں۔مزید اہم خبریں
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.