سلمان خان نے ”سلطان “کیلئے ٹیوٹر کی خدمات حاصل کر لیں
جمعرات 12 نومبر 2015 15:05
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان“کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سپرسٹار کی طرف سے ہریانوی زبان پر عبور حاصل کرنے کیلئے ایک فل ٹائم ٹیوٹر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ سلمان خان کیریئر میں پہلی بار کسی فلم کی تیاری کیلئے اس قدر سخت محنت کر رہے ہیں۔
واضح رہے سپر سٹار ”سلطان“ میں پہلوان سلطان علی خان کاکردار ادا کرنے کیلئے پہلوانی اور مارشل آرٹس کی تربیت بھی حاصل کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
زرائع کے مطابق سپر سٹار نے کْل 25ٹیوٹرز کا انٹرویو کیا جن میں سے ایک کا انتخاب کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سلمان خان کو ہریانی زبان سکھانے والا ٹیوٹر ہر وقت ہر جگہ ان کے ساتھ رہے گا ،تاکہ جیسے ہی اداکار کو اپنے مصروف ترین شیڈول سے فرصت کے لمحات میسر آئیں وہ فوراًپڑھائی شروع کر سکیں۔
سلمان خان ہریانوی زبان سیکھنے کی تربیت جسمانی تربیت کے ختم ہونے کے فوراً بعد شروع کریں گے۔واضح رہے 49سالہ اداکار”سلطان“کیلئے ہر روز 5گھنٹے پہلوانی کی مشق کرتے ہیں۔علی عباس ظفر کی ”سلطان“ آئندہ سال عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گیمتعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.