افواج پاک دھرتی کے سپوت ہیں، فوج غیرملکی نہیں قومی ادارہ ہے، اگر طرزحکمرانی بہترہوتاتومارشل لاؤں کاسامنانہ کرناپڑتا، نہ وطن دولخت ہوتا، نہ کرپشن کے الزامات نہ دہشت گردی ہوتی، قائدملت جعفریہ آغا حامدعلی موسوی کامجلس سے خطاب
جمعرات 12 نومبر 2015 20:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بورڈ قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اس دھرتی کے سپوت ہیں، فوج کوئی غیرملکی نہیں بلکہ قومی ادارہ ہے جس کی اہمیت سے کوئی انکارنہیں کرسکتاہے۔ وہ جمعرات کو عشر ہ شہیدہ زنداں کی مجلس سے خطاب کر رہے تھے ۔ آقای موسوی نے باورکرایاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ضرب عضب شروع کیاگیاتووزیرداخلہ کے بقول کراچی میں دہشت گردی کا48%قلع قمع ہواجس کامطلب یہ ہے کہ% 52دہشت گردی ابھی باقی ہے۔
انہوں کہاکہ ایکشن پلان ابھی ادھوراہے اگرپوراہوتاتواسمبلی کے سامنے مسلمہ مکتب کیخلاف تکفیری نعرے نہ لگتے اورخارجی ٹولہ اوردہشت گردوں کے سہولت کار میڈیافورموں پرنہ آتے اورحکمرانوں کودھمکیاں نہ ملتیں ۔(جاری ہے)
آقای موسوی نے کہاکہ وزیراعظم نے مولاکائنات حضرت علیؑ کاجملہ دھرایاہے کہ ہم مظلوم کے ساتھی اورظلم کے دشمن ہیں لیکن سوال یہ پیداہوتاہے کہ اقلیتوں کے پروگراموں میں توحکمران شریک ہوتے ہیں لیکن صدر،وزیراعظم توکجاکسی حکومتی وزیرنے آج تک عزاداری ، میلادالنبی کے پروگرام میں شریک ہونے کی زحمت گوارہ نہیں کی حالانکہ قائداعظم ،علامہ اقبال ، فاطمہ جناح راجہ صاحب محمودآباد، راجہ غضنفرعلی خان ،آئی آئی چندریگر، سکندرمرزا، بے نظیربھٹو سمیت جیسے سیاسی رہنما بھی مجالس وجلوس عزااورمیلادکے پروگراموں میں شریک ہوتے رہے ہیں حتیٰ کہ ازلی دشمن بھارت کے بعض وزراء بھی عزاداری میں شریک ہوتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ افغان صدرمجالس سے بھی خطاب کرتے ہیں ۔
انہوں نے یہ بات زوردیکرکہی کہ پاکستان کی اساس دوقومی نظریہ ہے جسے حکمرانوں نے نقصان پہنچایا ہے ،اگرایسانہیں توبڑے اداروں میں ایک مخصوص مکتب کے چیئرمین کیوں لگائے جاتے ہیں جبکہ مفکرپاکستان سنی اوربانی پاکستان شیعہ تھے جوہرقسم کی عصبیت کے مخالف تھے لیکن آج پاکستان کوایک مخصوص مکتب کی ریاست ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، کیایہی گڈگورننس ہے ؟ ۔انہوں نے کہاک ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام کام دوقومی نظریہ کے تحت کیے جائیں ، کسی کوغیرمسلم کہناقابل تعزیرجرم قراردیاجائے ۔ قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے واضح کیاکہ امام عالی مقام حسین ؑ ابن علیؑ کاقیام گڈگورننس کیلئے تھا، وہ اپنے ناناکی امت کی اصلاح ، امربالمعروف اورنہی عن المنکر کی خاطرمیدان کربلامیں آئے ،سیرت نبیؐ وعلی ؑ پرچلتے ہوئے میدانِ کربلاکوسجاکراپنے 72جگرپاروں کی قربانی دیکر حرمتِ انسانی ، دین اسلام شریعت محمدؐی کی بقاء وسلامتی کویقینی بنادیا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.