محکمہ تعلیم کا سارا نظام کرپٹ اور مفاد پرست مافیا نے زمین بوس کر دیاا، لاکھوں طالب علم اور انکے والدین شدید پریشانیوں میں مبتلا ہیں‘ محکمہ تعلیم کراچی ڈویژن کے صد خورشید احمد تنولی
جمعرات 12 نومبر 2015 21:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن(ایپکا) محکمہ تعلیم کا ایک اہم اجلاس کلرکوں اور کم تنخواہ دار سرکاری ملازمین اسکیل ایک تا سولہ کے مسائل اور حق تلفیوں کا جائزہ لینے اور ملازمین حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کیلئے ایپکا محکمہ تعلیم کراچی ڈویژن کے صدر ملک خورشید احمد تنولی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس سے ایپکا رہنماؤں سیّد محمد اشرف ، افضال احمد خان، عمران غلام حسین، ایس اے جمال، سیّد مجتبیٰ علی ، سیّد احسان احمد نے خطاب کیا جبکہ محکمہ تعلیم کے مختلف ضلعی رہنما اور کارکن بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اجلاس میں کلرکوں اور کم تنخواہ دارسرکاری ملازمین کی بڑی تعداد نے محکمہ تعلیم کے کچھ افسران بالا کے خلاف مسائل حل نہ کرنے اور حق تلفیاں کرنے کی شکایات پیش کیں جس پر ایپکا رہنماؤں نے ڈی ای او سینٹرل مرزا ارشد بیگ کی جانب سے مختلف کلرکس او ردیگر ملازمین کے ساتھ اختیار کردہ توہین آمیز رویے اور امتیازی و انتقامی کاروائیو ں کی شدید مذمت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.