سانحہ صفورا کیس، سرکاری وکیل کی عدم تعیناتی کے باعث التوا کا شکار
جمعہ 13 نومبر 2015 11:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) سانحہ صفورا کیس سرکاری وکیل کی عدم تعیناتی کے باعث التوا کا شکار، انسداد دہشت گردی عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط میں اسپیشل پراسیکیوٹر کو جلد تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سانحہ صفورا کیس سرکاری وکیل کی عدم تعیناتی کے باعث التوا کا شکارہے۔
لہذا اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو جلد از جلد تعینات کیا جائے۔ پراسیکیوٹر کی عدم تعیناتی کے باعث اب تک باقاعدہ سماعت شروع نہ ہو سکی ہے۔حکومت کی طرف سے مقرر کردہ پراسیکیوٹر محمد خان برڑو اور مبشر مرزا نے گزشتہ ماہ سیکورٹی اور مناسب فیس نہ ملنے کے باعث پیروی سے انکار کر دیا تھا۔(جاری ہے)
پراسیکیوٹرز نے 30 لاکھ روپے مقدمے کی فیس، سیکیورٹی اسکواڈ اور محفوظ علاقے میں رہائش کا مطالبہ کیا تھا جسے محکمہ داخلہ نے منظور کر کے لاء سیکریٹری کو سفارش بھیجی تھی ، سیکریٹری قانون نے دونوں وکلاء کو تین لاکھ روپے مقدمہ فیس کی مد میں ادا کرنے کے لئے خط جاری کیا ،دونوں وکلاء کے انکار پر وزیر اعلیٰ کے مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رابطہ کر کے مناسب فیس کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم سیکریٹری قانون کی جانب سے پھر دونوں وکلاء کو 6 لاکھ روپے فیس ادا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.