جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیر اہتمام ملک گیر یوم انسداد سود منایا گیا
جمعہ 13 نومبر 2015 17:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیر اہتما م ملک بھر میں یوم انسداد سود منایا گیا اس سلسلہ میں علماء نے حرمت سود کے کے موضوع پر خطبات جمعہ دیئے اور جمعہ کے اجتماعات میں سودی نظام معیشت کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں جبکہ نمازیوں سے سودی لین دین چھوڑنے کا عہد بھی لیا گیا ۔
(جاری ہے)
اس موقع پر جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعہ کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سودی نظام اﷲ اور اس کے رسول سے جنگ کے مترادف ہے۔
سودی نظام معیشت کی وجہ سے ملک میں بے برکتی پھیلی ہو ئی ہے۔ حکومت سودی نظام معیشت کو ختم کرے اور اسلامی نظام معیشت اپنائے۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی نے ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سود کے حق میں سپریم کورٹ میں دائرکی گئی اپنی رٹ واپس لے۔ سودی نظام کو ختم کرکے ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ سود کی لعنت سے نجات میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.