پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو اتحاد اور وحدت کی ضرورت ہے ،پاکستان کا مستقبل جمہوریت و آئین سے وابستہ ہے، بعض افراد کی فوج ، حکومت کے مابین تصادم کی باتوں سے پاکستان کمزور ہوگا
چیئرمین پاکستان علماء کونسل ‘حافظ طاہر محموداشرفی کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب
جمعہ 13 نومبر 2015 22:30
اوسلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو اتحاد اور وحدت کی ضرورت ہے،پاکستان کا مستقبل جمہوریت اور آئین سے وابسطہ ہے، بعض افراد کی طرف سے فوج اور حکومت کے مابین تصادم کی باتوں سے پاکستان کمزور ہوگا، قومی ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل کیا جانا چاہئے، قومی ایکشن پلان کی کئی دفعات پر عمل نہ ہونا وفاقی وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی ہے۔
وہ اوسلومیں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک مسلم ممالک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں ان حالات میں مسلمانوں کو اختلافات سے بالاتر ہوکر امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کو زندہ کرنا ہے اور اس کیلئے سعودی عرب،پاکستان اور ترکی کو اپنا کردار اداکرنا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے پر پوری قوم کا اعتماد حکومت اور فوج کو حاصل ہے۔
حکومت یا کسی ادارے نے دہشتگردی یا انتہاپسندی کے خاتمے پر کوئی مصلحت دکھائی تو اس کے نقصانات پاکستان کو مستقبل میں بھگتنا ہوں گے۔ ہمارے پاس حالات کی اصلاح کیلئے وقت کم ہے ۔ دارالعلوم اوسلومیں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ انتہائی غمگین حالات میں ہے اور یمن،عراق ،لیبیا کے بعد اب سعودی عرب کے امن سے کھیلنے کی کوششیں ہورہی ہیں ۔ ایسی قوتیں اسلام کی دوست ہیں اور نہ مسلمانوں کی۔ایسی قوتوں کے مقابلہ کیلئے ارض حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے ہمیں متحد ہوکر کردار اداکرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پروپیگنڈہ غلط ہے کہ سعودی حکومت نے حجاج کرام اور زائرین کی خدمت میں کوئی کمی ہے ۔ گزشتہ 85سالوں سے سعودی حکومت زائرین کی خدمت میں مصروف ہے اور جو لوگ مکہ اور مدینہ کو کھلا شہر قرار دینے کی باتیں کررہے ہیں وہ مکہ اور مدینہ میں شام اور عراق کی طرح فساد چاہتے ہیں اور انکی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کیلئے عالمی کمیٹی بنانے کی بوتوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں ایسی کمیٹیوں سے حجاج کرام کیلئے مزید مشکلات پیدا ہوں گی اور حرمین الشریفین کا جو تحفظ اور تقدس ہے اس کیلئے خطرات میں اضافہ ہوگا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.