اگر پاکستان افغانستان کے امن عمل میں اسکا اچھا دوست بننا چاہتا ہے تو یہ صرف اسی صورت ممکن ہے جب پاکستان اپنے علاقوں میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف کاروائی کرے جنھوں نے افغانستان کے خلاف جنگ شروع کررکھی ہے،پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنی وفاداری ثابت کر نی ہے تو اسکے وزیراعظم کو اپنے نعرے ’’افغانستان کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے ‘‘پر عمل درآمد کرنا ہوگا،ملک میں طالبان اور داعش سمیت تمام دہشتگرد گروپوں کی موجودگی پر انکے خلاف کاروائی کی جائے گی
افغان صدر کے نائب ترجمان سید ظفر ہاشمی کی پریس کانفرنس میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی
اتوار 15 نومبر 2015 16:44
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 نومبر۔2015ء ) افغان صدر کے نائب ترجمان سید ظفر ہاشمی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان افغانستان کے امن عمل میں اسکا اچھا دوست بننا چاہتا ہے تو یہ صرف اسی صورت ممکن ہے جب پاکستان اپنے علاقوں میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف کاروائی کرے جنھوں نے افغانستان کے خلاف جنگ شروع کررکھی ہے،پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنی وفاداری ثابت کرنا چاہتا ہے تو اسکے وزیراعظم کو اپنے نعرے ’’افغانستان کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے ‘‘پر عمل درآمد کرنا ہوگا،ملک میں طالبان اور داعش سمیت تمام دہشتگرد گروپوں کی موجودگی پر انکے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان صدر کے نائب ترجمان سید ظفر ہاشمی نے کہاکہ پاکستان کو ثابت کرنا ہوگا کہ افغانستان کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے ۔(جاری ہے)
اگر پاکستان افغانستان کے امن عمل میں اسکا اچھا دوست بننا چاہتا ہے تو یہ صرف اسی صورت ممکن ہے جب پاکستان اپنے علاقوں میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف کاروائی کرے جنھوں نے افغانستان کے خلاف جنگ شروع کررکھی ہے ۔
انھوں نے کہاکہ اگرپاکستان افغانستان کے ساتھ اپنی وفاداری ثابت کرنا چاہتا ہے تو اسکے وزیراعظم کو اپنے نعرے ’’افغانستان کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے ‘‘پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ننگرہار یونیورسٹی کے طالب علموں کی جانب سے طالبان اور داعش کے پرچم بلند کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سید ظفر ہاشمی نے کہاکہ حکومت ملک میں کہیں بھی دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.