کراچی، میٹرک سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے عملی امتحانات 20 نومبر سے شروع ہونگے

پیر 16 نومبر 2015 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 نومبر۔2015ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات ہدایت اﷲ انصاری کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے عملی امتحانات سال 2015میں رہ جانے والے طلبہ وطالبات اپنے امپروومنٹ آف گریڈ ، اضافی پرچے،ایک ساتھ تمام پرچے اور حیاتیات، فزکس، کمپیوٹر اسٹیڈیز، فوڈ اور نیوٹریشن، ملبوسات، پارچہ بافی، بریل کے عملی امتحانات 20نومبر سے شروع ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طلباء کیلئے حسینی گورنمنٹ بوائز سکینڈری اسکول ناظم آباد نزد ہمدرد لیبارٹری، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 1ناظم آباد نمبر2پٹرول پمپ، این جے وی گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول سعید منزل ایم اے جناح روڈ، ملت گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کورنگی نمبر 2جبکہ طالبات کیلئے کمپری ہینسو گرلز سیکنڈری اسکول بلاک ایم نارتھ ناظم آباد، ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول نشتر روڈ، گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کورنگی نمبر ساڑھے تین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تمام امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ متعلقہ مراکز میں اپنے عملی امتحانات میں شامل ہوں۔ امیدواروں کو عملی امتحانات کا شیڈول ان کے رہائشی پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں نہ ملنے کی صورت میں بورڈ میں 18نومبر کو کمرہ نمبر 48بلاک بی سیکنڈ فلور میں 9بجے سے 5بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :