
سپر یم کورٹ نے سابق رکن سندھ اسمبلی وحیدہ شاہ کی جانب سے پریذائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے کی 2 سالہ سزا مکمل ہونے پر مقدمہ نمٹا دیا
منگل 17 نومبر 2015 12:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 نومبر۔2015ء) سپر یم کورٹ نے سابق رکن سندھ اسمبلی وحیدہ شاہ کے حوالے سے پریذائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے کی 2 سال سزا مکمل ہونے پر مقدمہ نمٹا دیا ۔ الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ آفسر کو تھپڑ مارنے کی وجہ سے وحیدہ شاہ کو دو سال کے لئے نااہل قرار دیا تھا جبکہ سابق وزیر اعلی سندھ لیاقت جتوئی کو ڈی سیٹ کرنے کا معاملہ 9 دسمبر تک ملتوی ۔
پیر افضل شاہ نے کیس واپس لے لیا جبکہ باقی دیگر دو مقدمات کی سماعت اگلے ماہ ہو گی ۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وحیدہ شاہ کیس کی سماعت کی ۔اس دوران وحیدہ شاہ کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وحیدہ شاہ اپنی نااہلی کی سزا مکمل کر چکی ہیں لہذا اب ان کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے اس پر عدالت نے مقدمہ نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ سے نااہلی کا کوئی اثر نہیں پڑے گا جبکہ دوسری جانب سابق وزیر اعلی سندھ لیاقت جتوئی کے مقدمے کی سماعت کی گئی جن میں ان کے مخالف امیدوار پیر افضل شاہ نے درخواست واپس لے لی ۔
جس کی وجہ سے ایک مقدمہ نمٹا دیا گیا جبکہ اصغر علی شیخ کی جانب سے سیکورٹی فراہم و دیگر معاملات کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی گئیمزید اہم خبریں
-
اڈیالہ جیل میں قید شخص کو علم نہیں کہ دنیا بدل چکی ہے، وہ اب ماضی کا حصہ بن چکا، مریم نواز
-
صدرآصف علی زرداری اُرومچی سے کاشغر روانہ، سنکیانگ کے نائب گورنر نے رخصت کیا
-
امریکہ: چابہار بندرگاہ پر بھارت کے لیے پابندیوں کی چھوٹ واپس
-
افغانستان: طالبان کے انٹرنیٹ بند کر دینے کے مضمرات؟
-
جرمن چانسلر فریڈرش میرس کا دورہ اسپین
-
جوڈیشل ورک سے روکنے کا معاملہ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کا سپریم کورٹ میں اپنا کیس خود لڑنے کا امکان
-
سلامتی کونسل: کیا ایران پر آج دوبارہ پابندی لگا دی جائے گی؟
-
آرایل این جی، ایل پی جی کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد سستی ہے ، صارفین کنکشن کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے، وفاقی وزیرپٹرولیم
-
توشہ خانہ ٹو کیس،عمران خان ، بشریٰ بی بی کے وکیل کی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی
-
پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع
-
پاکستان میں انٹرنیٹ سست ، بحالی میں مزید 5 ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری آئی ٹی
-
مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.