گورنر سندھ کا جعفر ایکسپریس ٹرین حادثہ میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

منگل 17 نومبر 2015 23:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 نومبر۔2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین حادثہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت ،لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :