ادارہ فروغ قومی زبان کاششماہی اور ایک سالہ فن خطاطی کورس کرانے کا اعلان، داخلے 23نومبر سے شروع ہونگے

فن خطاطی کورس کے ذریعے اسلاف کے شاندار ورثے کو فروغ دیا جائے گا،ڈی جی ڈاکٹر جمال ناصر

بدھ 18 نومبر 2015 16:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 نومبر۔2015ء) ادارہ فروغ قومی زبان نے اردو فن خطاطی سکھانے کے لیے ششماہی اور ایک سالہ کورس کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے لئے داخلے 23۔نومبر2015ء سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر جمال ناصر نے داخلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فن خطاطی کورس کے اہتمام سے ہم اپنے اسلاف کے فن کو رواج دے سکیں گے، جس سے نئی نسل اپنے شاندار تہذیبی اور ثقافتی ورثے سے روشناس ہونے کے ساتھ ساتھ سے آگے بڑھانے کی اہلیت پیدا کر سکے گی۔

کورس میں اردو کے مختلف رسم الخط شامل ہوں گے اور تکمیل پر سرٹیفیکیٹ بھی جاری کیے جائیں گے۔ کلاسوں کا اجراء یکم دسمبر2015ء سے ہوگا۔دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات ادارہ فروغ قومی زبان، پطرس بخاری روڈ، H-8/4، اسلام آباد۔فون نمبر 051-2969760-61-62پر رابطہ کریں یا صبح 9بجے تا4بجے تک(سوائے ہفتہ ، اتوار)دفتر تشریف لاسکتے ہیں ۔