مالی سال 2015-16 کے لئے سرکاری تعلیمی اداروں میں مستحق اقلیتی طلباء کے لئے تعلیمی وظائف کا اجراء کر دیا گیا

بدھ 18 نومبر 2015 22:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 نومبر۔2015ء) وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھ نے کہا ہے کہ مالی سال 2015-16 کے لئے سرکاری تعلیمی اداروں میں مستحق اقلیتی طلباء کے لئے تعلیمی وظائف کا اجراء کر دیا گیا ہے - صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں میٹرک ، انٹر میڈیٹ،گریجویشن ،میڈ یکل ، انجینئرنگ اور پیشہ ورانہ علوم کی تعلیم حاصل کرنے والے مستحق اقلیتی طلباء کو 2کروڑ روپے کے تعلیمی وظائف دےئے جا رہے ہیں -انہوں نے کہا کہ مختلف کیٹگری کے تحت طلباء کو 15ہزار سے 50ہزار تک کے تعلیمی وظائف دےئے جائیں گے تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر سکیں