خضدار لیو یز نے دو اغواء کاروں کو گرفتار کر کے دو مغویو ں کو با زیا ب کر لیا

بدھ 18 نومبر 2015 23:11

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 نومبر۔2015ء )خضدار لیو یز نے دو اغواء کاروں کو گرفتار کر کے دو مغویو ں کو با زیا ب کر لیا تفصیلا ت کے مطابق خضدار میں چند روز قبل اغواء کا روں نے لیا قت علی اور سمیع کو اغواء کر لیا تھا خضدار لیو یز نے کا رروائی کر تے ہو ئے اغواء کاروں محمد احسن اور نثار کے قبضے سے دونوں مغویو ں کو با زیاب کر لیا اور اغواء کا روں خلا ف مقدمہ درج کر کے تحقیقا ت شروع کر دی ۔