پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام فلسفہ کے عالمی دن پرریلی وسیمینار کا اہتمام

جمعرات 19 نومبر 2015 17:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلاسفی کے زیر اہتمام ورلڈ فلاسفی ڈے 2015ء کے موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف بائیو کیمسٹر ی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی کے سے وائس چانسلر آفس تک آگاہی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرپرسن ڈاکٹر شگفتہ بیگم ، شاہد محمود گل، دیگر اساتذہ اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ شرکاء نے فلسفے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں شعبہ فلسفہ کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری و بائیو ٹیکنالوجی کے آڈیٹوریم میں "مل جل کر جینے کا ہنر سیکھنا"کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے معروف فلسفی ڈاکٹر ساجد علی نے کہا کہ زبانوں کے اختلافات کے باوجودبنی نوع انسان کے خیالات مشترک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات فطری عمل ہیں اور ہمیں خود کو اختلافات کے ساتھ مل جل کر رہنے کا عادی بنانا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :