پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کے ماہانہ واجبات میں اضافہ کر دیا

جمعہ 20 نومبر 2015 17:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 نومبر۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کی ماہانہ فنڈنگ میں 100 روپے فی طا لب علم اضافہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک محکمانہ سرکلر میں سکول پارٹنرز کو بتایا گیاہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اکتوبر سے ماہانہ 550 روپے برائے پرائمری سیکشن، 600 روپے برائے ایلیمنٹری سیکشن اور 700 روپے سیکنڈری لیول برائے آرٹس جبکہ سائنس مضامین کے لئے 800 روپے فی طالب علم ادا کر رہی ہے۔سرکلر میں مالکان سے کہا گیا ہے کہ فی طالب علم ماہانہ اضافہ سے حاصل ہونے والی اضافی آمدن کے کم از کم نصف کو اساتذہ کی تنخواہیں بڑھانے میں استعمال کیا جائے تا کہ اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہو۔

متعلقہ عنوان :