پنجاب کالج جوہر ٹاؤن کیمپس کے طلباؤ طالبات کا لاھور سٹاک ایکسچینج کا مطالعاتی دورہ

جمعہ 20 نومبر 2015 19:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 نومبر۔2015ء) پنجاب گروپ آف کالجز جوہر ٹاؤن کیمپس لاہور کے طلباؤ طالبات نے لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا ۔ فنانشل لٹریسی پروگرام کے عنوان سے ان کے ساتھ یہ تیسرا سیشن تھا ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج نے ساؤتھ ایشن فیڈریشن آف ایکسچینجز (سیف) کے اشتراک سے اس سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں مہمان خصوصی لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف ایکسچینجز کے سیکریٹری جنرل آفتاب احمد چوہدری تھے۔

سیمینار کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے لاہور سٹاک ایکسچینج کے میڈیا اینڈ پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ برکت علی انجم نے کہا کہ فنانشل لٹریسی پروگرام کا مقصد طلبہ و طالبات کو ملکی معیشت اور کیپٹل مارکیٹ سے آگاہی فراہم کرناہے ۔

(جاری ہے)

اس سے طلباء و طالبات میں بچت کرنے اور اپنی رقوم کو سرمایہ کاری کرنے کا شعور پیدا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر یہ اپنی نوعیت کا واحد پروگرام ہے جس کا مقصد تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو فنانشل لٹریسی پروگرام سے آگاہی فراہم کرنا ہے جس میں نوجوان نسل کو مستقبل میں معاشی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقے سے نبھانے کے قابل بنانا ہے۔

اس پروگرام کے تحت سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں جا کر طلباء و طالبات کی معاشی استعداد کار بڑھانا مثلا بچت کرنا سرمایہ کاری کرنا اور رقم کا صحیح استعمال کرنا شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :