بدین میں پیپلزپارٹی کو دھاندلی کے ذریعے مینڈیٹ چرانے کی سازش کی گئی، ڈی آر او نے کروڑوں روپے رشوت لیکر کھلی چھوٹ دی ، دھاندلی کے خلاف عدالت میں جائیں گے

پیپلز پارٹی کی ایم این اے نفیسہ شاہ ،پیپلزپارٹی ضلع بدین کے صدرسردار کمال خان چانگ اور دیگر کی پریس کانفرنس

جمعہ 20 نومبر 2015 23:05

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 نومبر۔2015ء)پیپلز پارٹی کی ایم این اے نفیسہ شاہ ،پیپلزپارٹی ضلع بدین کے صدر سردار کمال خان چانگ اور ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عزیزمیمن، سابق صوبائی وزیرسید علی بخش شاہ عرف پپوشاہ اور سابق سینیٹر یاسمین شاہ نے کہاہے کہ بدین میں پیپلزپارٹی کو دھاندلی کے ذریعے مینڈیٹ چرانے کی سازش کی گئی ڈی آر او نے کروڑوں روپے رشوت لیکر رینجرز کو کھلی چھوٹ دی گئی، دھاندلی کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔

جمعہ کو یہاں چانگ ہاؤس پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بدین کو ایک سازش کے تحت پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی گئی ہے، جس میں ضلع بدین کی انتظامیہ الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت ذمہ دار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ضلع بدین میں پیپلز پارٹی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش میں تھی لیکن الیکشن انتظامیہ نے ضلع بدین میں پیپلز پارٹی کو شکست دینے کی کوشش کی لیکن پیپلز پارٹی مشترکہ طور پر واحد سنگل پارٹی تھی ضلع بدین میں پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عزیز مین جو کہ وارڈ نمبر 11سے میونسپل کمیٹی کے وارڈ سے شکست کھا گئے انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں رینجرز اور ڈی آر او آپس میں ملے ہوئے تھے اس لئے رینجرز اہلکار مجھے حراست میں لے گئے اور میرے ووٹرز کو تنگ کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کر رہی تھیں، اس دوران انہوں نے ہمارے ووٹرز کو حراساں کیا اور ہمارے پولنگ اسٹینش پر قبضہ کرلیا اور ہمارے ایجنٹوں کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا تھا اور پولیس اسٹیشنوں پر جھگڑا کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دی گئی اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی