شیر کی جیت سے مخالفین کو اب دھاندلی کا شور نہیں مچانا چاہئے،عوام نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی ملک وقوم کی ترقی کے مخالفوں کو مسترد کردیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شیخ کا بیان

ہفتہ 21 نومبر 2015 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے سرگرم کارکن محسن شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سمجھدار عوام جانتی ہے کہ شیر کا نشان ہی روشن پاکستان کی چابی ہے،اس لئے عوام ہر بار شیر کے نشان کو ہی پسند کر رہے ہیں،مسلسل فتوخات کے بعد اب دھاندلی کا شور بھی بند ہونا چاہئے،کامیابی باتوں،نعروں،دعوؤں سے نہیں کام کرنے سے ملتی ہے،ہفتہ کو ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ عوام نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی ملک وقوم کی ترقی کے مخالفوں کو مسترد کردیا ہے اور خدمت، محنت، دیانت، امانت اور شفافیت کی سیاست کی جیت ہوئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی شاندار جیت نے ثابت کردیا ہے کہ عوام پارٹی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں اوروزیراعظم محمد نوازشریف کی حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام نے مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو بڑی تعداد میں کامیاب کراکے توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے کا پیغام دیا ہے۔ بلدیدتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں پاکستان مسلم لیگ ن نے مثالی کامیابی حاصل کی ہے ، مسلم لیگ ن نے ملک میں ہی نہیں دنیا بھر مقبول ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہی اوورسیز پاکستانیز کمیشن تشکیل دیاگیاہے- کمیشن کے تحت اضلاع میں بھی کمیٹیاں بنائی گئی ہے جو مقامی سطح پر ان کے مسائل حل کررہی ہیں-

متعلقہ عنوان :