چنیوٹ ، پولیس نے 9 اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ کے الزام میں 14 ملزمان کو گرفتا رکرلیا

ہفتہ 21 نومبر 2015 22:37

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 نومبر۔2015ء) پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 9 اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ کے الزام میں 14 ملزمان کو گرفتا ر کیا ۔ تفصیلات کے مطابق DPO چنیوٹ محمد عبدالقاد ر قمر کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ظفر عباس ASIنے ملزم مسمی پرویز سے متعلقہ مقدمہ نمبر931/15بجرم 392/411ت پ تھانہ سٹی چنیوٹ کے انکشاف پر پسٹل 30 بور معہ4 گولیاں برآمد کیں۔

(جاری ہے)

شہباز احمد ASIنے ملزم مسمی عبد الواحمد سے دوران گشت پمپ ایکشن 12بور برآمد کیا۔محمد یونس ASIنے ملزم مسمی حسن سے متعلقہ مقدمہ نمبر395/15بجرم 324/148/149ت پ تھانہ رجوعہ کے انکشاف پر بندوق 12 بور برآمد کی۔مقبول سردارIP نے ملزم مسمی محمد الیاس سے متعلقہ مقدمہ نمبر314/15بجرم 397 ت پ تھانہ لنگرانہ کے انکشاف پر رائفل223بور برآمد کی۔نصیر احمدASIنے ملزم مسمی عمران عمران سے متعلقہ مقدمہ نمبر94/15بجرم 397/365ت پ تھانہ محمد والا کے انکشاف پر پسٹل30 بور معہ4 گولیاں برآمد کیں۔علاوہ ازیں مختلف مقدمات میں مطلوب 9 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :