لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کارجحان رہا

ایل ایس ای 25انڈیکس49.27پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5504.85 پربندہو ا

پیر 23 نومبر 2015 20:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کارجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس49.27پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5504.85 پربندہو ا۔ مارکیٹ میں مجموعی طورپر78کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ 8کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،19کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 51 کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں22لاکھ11 ہزار 700حصص کا کاروبارہو ا ۔جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سلک بنک لمیٹڈ کے13 لاکھ31ہزار500حصص ۔بنک آف پنجاب لمیٹڈ4 لاکھ83 ہزار500 حصص۔جبکہ پیس پاکستان لمیٹڈکے1 لاکھ 92ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ ماری پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت17.11 روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی پاک الیکٹرون لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت3.02روپے کم ہو گئی۔