برازیل : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آرمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، 19 توپوں کی سلامی دی گئی
سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 11:28
برازیل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا برازیل کے دورے پر ہیں. آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج برازیل میں آرمی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق برازیلین آرمی ہیڈکوارٹرز آمد پر جنرل راحیل شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور 19 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
(جاری ہے)
بعدازاں پاکستان کے آرمی چیف سے برازیلین چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل جوز کارلوز نے ملاقات کی. ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاک برازیل دفاعی تعلقات ، فوجی جوانوں کی مشترکہ ٹریننگ اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ ملاقات میں برازیل کے چیف آف جوائنٹ سٹاف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.