اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں 26نومبر کو فوٹو گرافی کا مقابلہ 26نومبر کو ہوگا

منگل 24 نومبر 2015 15:39

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں 26نومبر کو فوٹو گرافی مقابلے کا انعقاد کرے گا۔ مقابلے کے دو راؤنڈ ہوں گے۔ پہلے راؤنڈ سے قبل ‘ موضوں پر مختصر نمائش ہوگی۔

(جاری ہے)

پہلے راؤنڈ میں مقابلے کے شرکاء کو ایک مختصر وقت میں موضوع پر تصویر بنانی ہوگی اور اس پر چار سے آٹھ لائنوں میں شارٹ سٹوری لکھنی ہوگی۔ پہلے روز ہی راؤنڈ کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ دوسرے راؤنڈ سے قبل نئے موضوع پر ایک نمائش کا اہتمام کیا جائے گا ۔ نتائج کو موضوع کی مناسب سے مرتب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :