وزیر اعظم کی جھنگ آمد پر ہیلی پیڈ پر قومی لباس میں ملبوس مقامی سکول کے بچوں نے انہیں گلدستے پیش کئے

منگل 24 نومبر 2015 18:38

جھنگ۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جھنگ آمد کے موقع پر منگل کی دوپہر مائی ہیر سٹیڈیم کے قریب تیار کئے گئے ہیلی پیڈ پر قومی لباس میں ملبوس مقامی سکول کے دو بچوں نے انہیں گلدستے پیش کئے جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے نیشنل سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن سمیت اہم حکومتی ، سیاسی ، انتظامی شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم گلگت بلتستان سے کاشتکاروں میں کسان پیکج کی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کیلئے جھنگ پہنچے تھے۔