لاہور : وزیر اعلی پنجاب میاںمحمد شہباز شریف نے سیاحتی بس سروس کا افتتاح کر دیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 25 نومبر 2015 12:49
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 نومبر 2015 ء) : لاہور میں سیاحتی بس سروس کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئ جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف سمیت ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور، صوبائی وزیر رانا مشہود،پرویز ملک، شائستہ پرویز اور سی ٹی او حفیظ چیمہ نے شرکت کی، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سیاحوں کے لیے ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈبل ڈیکر بس لاہور اور دیگر شہروں سے آنے والے سیاحوں کو لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کروائے گی ، انہوں نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بسیں کبھی لاہور کا حسن ہوا کرتی تھیں،کئی دہائیوں تک چلیں لیکن پھر بند کر دی گئیں، آج دوبارہ اس ڈبل ڈیکر بس کا آغاز کیا جا رہا ہے.
شہباز شریف نے اعلان کیا کہ طلبا کے لیے اس بس کا کرایہ 100 روپے ہو گا. سیاحتی بس سروس کی افتتاحی تقریب پنجاب اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.