صوبے کی معاشی ترقی ،بیروزگاری کے خاتمے کیلئے صنعتکاروں ،محنت کشوں کے بہتر روابط کیلئے عملی اقدامات کرونگی،انیسہ زیب
خیبرپختونخوا اور عوام کے مفاد کیلئے دونوں لازم و ملزوم ہیں ، وزیر محنت خیبرپختونخوا
بدھ 25 نومبر 2015 16:46
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) صوبہ خیبر پختونخوا کی وزیر محنت اور قومی وطن پارٹی کی رہنما انیسہ زیب نے کہا ہے کہ صوبے کی معاشی ترقی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے صنعتکاروں اور محنت کشوں کے بہتر روابط اور تعلقات بحال کرنے کے لئے عملی اقدامات کرونگی۔ کیونکہ صوبے اور عوام کے مفاد کے لئے دونوں لازم و ملزوم ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں فلپ مورس کمپنی کے سی بی اے یونین کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
جس میں کمپنی کے صدر ابرار اللہ، جنرل سیکرٹری حسین احمد قریشی، وصال خان اور ملک زادہ نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ فلپ مورس کمپنی کے انتظامیہ نے 163مزدوروں کو وزیر محنت، لیبر ڈیپارٹمنٹ اور سی بی اے یونین کو ملازمین فارغ کر نے کے بارے میں مکمل طور پر با خبر رکھنے کی بجائے اسے نظر انداز کر دیاجو لیبر لاء کے سراسر خلاف ورزی اور غیر قانونی عمل ہے جب تک کمپنی ہمارے جائز اور قانونی مطالبات مان کر ورکروں کو بحال نہیں کر تی تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.