دوران واردات مزاحمت پر خاتون اور 2بچوں کو قتل کرنے والے مجرم کو یکم دسمبر کو پھانسی دی جائیگی

بدھ 25 نومبر 2015 20:52

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء ) دوران واردات مزاحمت پر خاتون اور اس کے دو بچوں کو قتل کرنے والے مجرم کو یکم دسمبر کو پھانسی دینے کاحکم جاری کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے رہائشی غلام مصطفی نے تھانہ گلشن اقبال لاہور کی حدود میں 5ستمبر 1992 کودوران واردات مزاحمت پر صبیحہ بی بی اور اس کے دو بچوں عامر احمد اور عاطر احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ گلشن اقبال لاہور میں درج ہوا اور سپیشل کورٹ سپیڈی ٹرائل نمبر2لاہور کے جج گلباز خان نے 13اپریل 1993کو جرم ثابت ہونے پر غلام مصطفی کو سزائے موت ‘45سال قید اور 20ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی ۔

مجرم کی اعلیٰ عدالتوں سے اپیل خارج ہونے کے بعد 6مئی 2015کو صدر پاکستان نے بھی رحم کی اپیل خارج کردی اور عدالت نے مجرم کے ڈیٹھ وارنٹ جاری کرتے ہو ئے یکم دسمبر 2015کی صبح ساڑھے 6بجے پھانسی دینے کاحکم جاری کیاہے۔