کراچی تا لاہور گیس پائپ لائن منصوبہ کیلئے سروے کا آغاز خوش آئند ہے، ظہیر بھٹہ
بدھ 25 نومبر 2015 22:55
لاہور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی و ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ظہیر بھٹہ نے روس کے تعاون سے کراچی تا لاہور گیس پائپ لائن منصوبہ کیلئے سروے کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی گیس ضروریات کی بناء پر کراچی تا لاہور ایل این جی کی فراہمی کیلئے1100کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن منصوبہ کو ترجیحی بنیادوں پر جلد مکمل کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین اورنعمان حسین وائس چیئرمین سمیت ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گیس صنعتوں کی بنیادی ضرورت ہے،موسم سرما میں صنعتوں کو گیس کی کمی کا سامنا ہوتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اشیاء کی فراہمی کے معاہدے بروقت مکمل کرنے میں مشکل پیش آتی ہے جس کے باعث پاکستانی برآمدات کم ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
رفح میں انسانی ضروریات زیادہ جبکہ دستیاب امداد انتہائی کم، یو این ادارے
-
جنرل اسمبلی: ہر سال سربرنیکا نسل کُشی کی یاد منانے کی قرارداد منظور
-
رات گئے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر آپریشن
-
حکومت پنجاب کو کہتا ہوں کہ سڑک بنانے اور مفت آٹا تقسیم کرنے سے ووٹ نہیں ملنا
-
25ارب ڈالر میں 12ارب ڈالر کے معاہدے سعودی عرب کے ساتھ طے ہوگئے ہیں
-
گندم سستی ہونے پر پنجاب بھر میں آٹے، میدے اور سوجی کی قیمتوں میں واضح کمی ہوگئی
-
افریقہ کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت ملنی چاہیے، گوتیرش
-
میانمار: روہنگیا جانیں بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
کراچی کی مویشی منڈی میں 30 ہزار سے زائد مویشی پہنچ گئے
-
وزیر اعلی مریم نوازشریف کاایئر ایمبولینس جلد شروع کرنے کا حکم،جون تک کی ڈیڈ لائن مقرر
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین، لاکھوں سوگواروں کی شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.