مریم مختیار نے جان کا نذرانہ دے کر ہمیں سرخرو کیا،بیٹیکا پہلے دن سے ہی مشن ایئرفورس میں شمولیت تھا،شہید مریم کہتی تھی کہ مجھے ایم ایم عالم کی طرح ہیرو بننا ہے، اور میرا گھر فضاؤں پر ہے، ایئرفورس نے مریم کو بہت درجہ دیا
پاک فضائیہ کی شہیدپا ئلٹ مریم مختیار کے والد کرنل(ر) مختیار احمد اور والدہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو
بدھ 25 نومبر 2015 23:24
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) پاک فضائیہ کے طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والی پائلٹ مریم مختیار کے والد کرنل(ر) مختیار احمد اور والدہ نے کہا ہے کہ ہماری بیٹی نے جان کا نذرانہ دے کر ہمیں سرخرو کیا، مریم کا پہلے دن سے ہی مشن ایئرفورس میں شمولیت تھا،شہید بیٹی کہتی تھی کہ مجھے ایم ایم عالم کی طرح ہیرو بننا ہے اور میرا گھر فضاؤں پر ہے، ایئرفورس نے مریم کو بہت درجہ دیا۔
وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ مریم مختار کے والدکرنل (ر)مختیار احمد نے کہا کہ مریم سے آخری روز پیر کی رات کو میری بات ہوئی تھی جس میں مریم نے خوشخبری سنائی اور کہا کہ میں فائٹر پائلٹ بن گئی ہوں۔انہوں نے کہا کہ مریم اکثر کہا کرتی تھی کہ جب جہاز کریش ہوتا ہے تو صرف راکھ ہی ملتی ہے،بیٹی کے منہ سے یہ بات سن کرلگتا تھا کہ وہ اندر سے کمزور ہو گی لیکن اس بات کے باوجود مریم نے فائٹر پائلٹ بننے کیلئے کوششیں جاری رکھیں اور اپنا خواب پورا کیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ مریم اندر سے بہت زیادہ مضبوط خاتون تھی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.