فلم ’تماشا‘ کل نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
جمعرات 26 نومبر 2015 12:21
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) مشہور ہندوستانی رئیلٹی شو”بگ باس“ سیزن 9 میں دو روز قبل دپیکا پڈوکون، اپنی آنے والی فلم”تماشا“ کی پروموشن کے لیے موجود تھیں، لیکن اس موقع پر فلم کے ہیرو رنبیر کپور کی غیر موجودگی کو سب نے ہی محسوس کیا اور قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ رنبیر نے شو کے میزبان سلمان خان کی وجہ سے شرکت نہیں کی-فلم ’تماشا‘ کل جمعہ 27 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی-تاہم بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی 'ذاتی وجوہات' کی بناء پر شو میں شریک نہیں ہوئے-بولی وڈ میں اِن دنوں 33 سالہ رنبیر کپور اور سلمان خان کی سابق دوست کترینہ کیف کی دوستی کی افواہیں بھی گرم ہیں، جبکہ بظاہر سلمان اور رنبیر کے تعلقات بھی اتنے دوستانہ نہیں ہیں-دوسری جانب 29 سالہ دپیکا پڈوکون نے 'بگ باس' میں نہ صرف 'تماشا' کی پروموشن کی بلکہ شو کے میزبان سلمان خان کے ساتھ بھی نہایت اچھا وقت گزارا-جب رنبیر سے ان کی غیرموجودگی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا، " دپیکا اور مارکیٹنگ ٹیم کا خیال تھا کہ 'بگ باس' فلم کی پروموشن کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم ہے لیکن میں اپنی ذاتی وجوہات کی بناء پر شرکت نہیں کرسکا-امتیاز علی کی ہدایات میں بننے والی فلم 'تماشا' میں رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی اداکار جاوید شیخ رنبیر کپور کے والد کے کردار میں نظر آئیں گے-
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.