ریئر ایڈمرل شاہ سہیل مسعود کووائس ایڈمرل کے رینک پر ترقی دیدی گئی
جمعرات 26 نومبر 2015 17:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء)ریئر ایڈمرل شاہ سہیل مسعود کووائس ایڈمرل کے رینک پر ترقی دے دی گئی۔وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعودنے کیڈٹ کالج پٹارو سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد1979کو پاکستان نیوی میں شمولیت اختیار کی اور جون 1981 کو پاکستان نیوی کی آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنی امتیازی سروس کے دوران آ پ مختلف کمانڈ اور سٹاف عہدوں پر فائز رہے۔
آپ کی کمانڈ تقرریوں میں پاکستان نیوی سبمیرین کے کمانڈنگ آفیسر، سبمیرین سکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر کمانڈر نارتھ نیوی کی تقرریاں شامل ہیں ۔آپ کی اسٹاف تقرریوں میں اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ) ، اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز اینڈپلانز) ، اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (پراجیکٹ۔(جاری ہے)
2)، ڈپٹی نیول سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلیجنس کی تقرریاں شامل ہیں۔
آپ وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹری دفاع۔ IIIاور رائل سعودی نیول فورسز میں بھی ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ اس وقت ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پراجیکٹ۔2)کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعود، پاکستان نیوی وار کالج اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ آپ کی شاندار پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو ہلال امتیاز(ملٹری) سے نوازا گیاہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.