سائبیریا میں سویلین ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 15افراد ہلاک
جمعرات 26 نومبر 2015 18:38
ماسکو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) سائبیریا میں ایک سویلین ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 15افراد ہلاک ہوگئے۔یہ بات مقامی حکام نے کہی۔ایم آئی۔8ہیلی کاپٹر جس میں22مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے،مشرقی ماسکو سے2800کلومیٹر(1750میل) مغربی سائبیریا میں ایگارکا قصبے میں گر کر تباہ ہوا۔
(جاری ہے)
علاقائی ٹرانسپورٹ حکام نے ایک بیان میں کہا کہ حادثے کے نتیجے میں 15افراد ہلاک اور 10زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر جو کہ آئل پمپنگ سٹیشن کی طرف جارہا تھا،اس کے ساتھ ایگارکا ائیرپورٹ سے ٹیک آف کے تقریباً15منٹ بعد 0400جی ایم ٹی پر رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ہنگامی حالت سے متعلق وزارت کی علاقائی شاخ کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر نے ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کی تاہم اس میں کامیاب نہیں ہوا اور شاید یہی حادثے کی وجہ بنی ہو۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر حفاظتی معیارات کی خلاف ورزی کی تحقیقات کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.