وزیراعظم وزراء اور حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں،انتخابی عملہ کسی کی پرواہ کئے بغیر فرائض سرانجام د ے،تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات بھی پہلے 2مرحلوں کی طرح خوش اسلوبی سے منعقد کریں گے،بلدیاتی انتخابات میں تمام آفیسرز غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں، سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،تمام ادارے بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون کے پابند ہیں
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کاالیکشن کمیشن کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
جمعہ 27 نومبر 2015 14:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان نے انتخابی عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم وزراء اور حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں،کسی کی پرواہ کئے بغیر فرائض سرانجام دیں،تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات بھی پہلے 2مرحلوں کی طرح خوش اسلوبی سے منعقد کریں گے،بلدیاتی انتخابات میں تمام آفیسرز غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں، سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،تمام ادارے بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون کے پابند ہیں۔
وہ جمعہ کو الیکشن کمیشن کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے انعقاد اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
چیف الیکشن کمیشنر سردار محمد خان نے اجلاس سے ابتدائی خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ کسی کی پرواہ کئے بغیر فرائض سرانجام دیں،حکومتی آتی جاتی رہتی ہیں،بلدیاتی انتخابات میں تمام آفیسرز غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے دو مرحلوں کی طرح تیسرے مرحلے کو بھی پرامن اور غیر جانبدار بنانے کیلئے پرعزم ہیں، بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی انتظامات پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی اور بلدیاتی انتخابات میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون کے پابند ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.